وزیر داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 20:51

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کم ڈارک سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور برطانوی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کم ڈارک کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوَں کے مابین پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام اور ادارے پر عزم ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماوَں کے مابین عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس حوالے سے کم ڈارک کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کے ملزمان تک رسائی میں تاخیر سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اس حوالے سے برطانوی حکام سے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :