ملک میں نئے انتخابات نظر آنا شرو ع ہو گئے ہیں ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد تحریک انصاف میں نئی قوت اور بھرپور صلاحیت پیدا ہو گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیخ محمد حسین

جمعرات 27 اگست 2015 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتخابات نظر آنا شرو ع ہو گئے ہیں ۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں نئی قوت اور بھرپور صلاحیت پیدا ہو گئی ہے ۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف پوری دنیا میں واضح ہو گیا ہے ۔

جوڈیشنل کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں دھاندلی نہیں بے ضابطگیاں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

بے ضابطگیوں سے دھاندلی نے جنم لیا لیکن حکومت دھاندلی تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122کے فیصلہ کے بعداین اے154کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کی فتح ہے ۔ عمران خان نے چار حلقوں کو کھولنے کا اصولی مؤقف اختیار کیا جس کی فتح آج ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا نصب العین ہی ملک میں انصاف اور آئین کی بالادستی ہے۔این اے 122کا فیصلہ تاریخ ساز ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن اب بلدیاتی انتخابات کی بجائے جنرل الیکشن کی تیاری کریں 2015عام انتخابات کا سال نظر آرہاہے۔