پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازشوں کا جال ماضی میں بھی بنائے جانے کی ناکام کوشش کی جا چکی ہیں،سندھ میں ملک دشمن عناصر انارکی و انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ، وفاق کو سوچ سمجھ کر پارٹی کے رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنے چاہیے ،ملک دشمن عناصر ہمیں الجھا کر اپنے مخصوص مفادات کو پورا کرنا چاہتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اقلیتی ونگ کے رہنماء نیپولین قیوم سے ٹیلی فون پر گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازشوں کا جال ماضی میں بھی بنائے جانے کی ناکام کوشش کیں جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالا مرکزی قیادت اورسندھ کیلئے لکھے جانے والے اسکرپٹ کے کرداروں سے مکمل واقف ہے اقلیتی ونگ کے رہنماء نیپولین قیوم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ملک دشمن عناصر انارکی و انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ، وفاق کو سوچ سمجھ کر پارٹی کے رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنے چاہیے ۔

ملک دشمن عناصر ہمیں الجھا کر اپنے مخصوص مفادات کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔اس وقت کراچی آپریشن منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے آپریشن مخالف قوتوں کو دوبارہ یکجا و مضبو ط ہونے کا موقع ملے۔پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی جبر و استبداد ماضی میں بھی برداشت کرتی رہی ہے۔ہمیں اوچھے ہھتکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔کراچی امن کی جانب گامزن ہے، وفاق سوچ سمجھ کر فیصلے کرے کہ سیاسی انتقامی کاروائیوں سے کراچی آپریشن کو کامیاب بنا کر عوام کا ساتھ دینا ہے یا پھر امن کے دشمنوں کا۔