بلوچستان کی18رکنی جونیئرشوٹنگ ٹیم کی آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن سے ملاقات

اسلام آبادمیں منعقدہ نیشنل جونیئرشوٹنگ چمپئن شپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرکھلاڑیوں کے اعزازمیں تقریب کا انعقاد

جمعرات 27 اگست 2015 20:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بلوچستان کی 18رکنی جونیئرشوٹنگ ٹیم کی آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن سے ملاقات۔ ایف سی بلوچستان کی اسپانسر شپ پر ٹیم نے اسلام آبادمیں حالیہ منعقد نیشنل جونیئر چمپئن شپ میں شرکت کی۔اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کاانعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کے تعاون سے بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کی 18رکنی جونیئرٹیم، نیشنل جونیئر چمپئن شپ اسلام آبادمیں حصہ لینے کے لئے19اگست کو اسلام آباد روانہ ہوئی ۔

ٹیم کی تیاری میں فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیراہتمام فائرنگ کی تربیت دی گئی۔چیمپیئن شپ میں بلوچستان کی یوتھ ٹیم نے3طلائی تمغے بلوچستان کے نام کیے۔ اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹرفرنٹیئر کور میں جونیئر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کے صدرآئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگن نے جونیئر نیشنل چیمپیئن شپ میں اچھی کارکردگی پر بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک وقوم کے معمار ہیں جنہوں نے آگے چل کر ملک وقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ بچوں کا جوش وجذبہ اور جیت کی لگن ایک روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اس ٹیلنٹ کوسنوارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپناکردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :