قومی ائیر لائن کو سات نئے جہاز اس سال کے آخر تک مل جائیں گے، چیئرمین پی آئی اے
پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد 35سے بڑھا کر 45کی جائیگی جہازوں کی اوسط عمر 17سال سے کم کر کے 11سال کر دی گئی ہے، ناصر ایس جعفر
جمعرات 27 اگست 2015 20:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پی ائی اے کے چیئر مین ناصر ایس جعفر نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کو سات نئے جہاز اس سال کے آخر تک مل جائیں گے پی آئی اے کے جہازوں کی تعداد 35سے بڑھا کر 45کی جائے گی جہازوں کی اوسط عمر 17سال سے کم کر کے 11سال کر دی گئی ہے۔پی آئی اے محفوظ ائیر لائن ہے لیکن طیاروں کو بس کی طرح نہیں چلایا جاسکتا۔عالمی مارلیٹ میں تیل کے نرخ کم ہونے سے پی آئی اے کو تین ماہ 2ارب 30کروڑ روپے کا منافع ہو ا ہے اس کے باوجود قومی ائیر لائن کو 295ارب روپے خسارے کا سامنا ہے جس میں 170ارب روپے کی منفی ایکویٹی شامل ہے۔
ایئرلائن کی نجکاری پر غور نہیں کر رہے اور نہ ایئرلائن انتظامیہ اس میں ملوث ہے نجکاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کیونکہ وہ اس ایئرلائن کی مالک ہے ۔(جاری ہے)
ہمارا مقصد ایئرلائن کی حالت کو بہتر بنانا ہے جس کیلئے کوشاں ہیں ۔پی آئی کے ایم ڈی جمعہ سے ایل پی آر پر جارہے ہیں۔ وہ جمعرات کو پی آئی لے ہیڈآفس میں ایک پرہجوم پرییس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایم ڈی شا ہ نواز رحمن اور ایئرلائن ڈائریکٹرز سلمان اظہر،خرم مشتاق،انجم امین، عمران اختر،مقصوداحمد،عمر رزاق اور ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ایم آر او عامر علی بھی موجود تھے ۔ایک سوال پر چیئرمین نے کہا کہ اس وقت آپریشنل طیاروں کی تعداد 30ہے دو ایئربس، دو اے ٹی آر اور ایک بوئنگ طیارے کی مرمت ہو رہی ہے جبکہ 747 بوئنگ طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اس کی اپریشنل کاسٹ بہت بڑھ گئی تھی جبکہ اس طیارے کو پرانا ہونے کی بنا پر سعودی عرب اور یورپ میں اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سال قومی ایئرلائن کے طیاروں کی تعداد 45 ہو جائے گی ہم نئے جہاز ائرلائن فلیٹ میں شامل کر رہے ہیں تین 777 اور دو ائربس 320 طیارے اس سال کے آخر تک ایئرلائن فلیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔ ایئرلائن فلیٹ کی عمر کم کر کے نو سال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو 295 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے جس میں 170 ارب روپے کی نیگیٹو ایکویٹی بھی شامل ہے۔ پی آئی اے کی فنانشل ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ایئرلائن میں کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پر عمل ہو رہا ہے اور ادارے میں کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کرپشن میں ملوث اسٹاف کے خلاف بلا تاخیر کاروائی کی جا رہی ہے ۔پائلٹس کے مطالبات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ایئرلائن کنٹریکٹ پر پائلٹ نہیں بلکہ انسٹرکٹرز بھرتی کر رہی ہے جو عارضی طور پر رکھے جائیں گے تاکہ اے 320 طیارے کے 65 پائلٹس اور فرسٹ آفیسرز کو تربیت دی جا سکے ہمارے پاس پائلٹوں کی ٹریننگ کیلئے انسٹرکٹرز کی کمی ہے ۔نجکاری کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایئرلائن کی نجکاری کے بہتر نتائج ہو سکتے ہیں تاہم ہم ایئرلائن کی نجکاری پر غور نہیں کر رہے اور نہ ایئرلائن انتظامیہ اس میں ملوث ہے نجکاری کے حوالے سے کوئی فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کیونکہ وہ اس ایئرلائن کی مالک ہے ۔ہمارا مقصد ایئرلائن کی حالت کو بہتر بنانا ہے جس کیلئے کوشاں ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ای ٹکٹنگ سے ایئرلائن کو ایک ارب روپے سالانہ کا نقصان ہو تا ہے تاہم اس کو درست کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.