پیپلزپارٹی کے خلاف الائنس بن گیا،سندھ میں بلدیاتی الیکشن مل کرلڑنے پراتفاق

ن لیگ،تحریک اہلسنت،جماعت اسلامی،پی ٹی آئی،فنکشنل،جے یوآئی ،ایم ڈبلیوایم،ایس ٹی پی،سمیت دیگرجماعتوں کااتحاد

جمعرات 27 اگست 2015 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتیں پیپلزپارٹی کے خلاف میدان میں اترگئیں،مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑوکی رہائش گاہ جیکب آبادمیں منعقدہ آل پارٹیزکانفرنس میں پی ایم ایل ،تحریک اہلسنت،این ایس ٹی،ایس ٹی پی،پی ٹی آئی،این ایل آئی،ایم ڈبلیوایم،جے یوآئی،جے کیوایم،فنکشنل لیگ،منہاج القرآن اوردیگرجماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سندھ میں پہلے مرحلے میں جیکب آبادمیں شروع ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں تمام جماعتیں مشترکہ پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی کے خلاف مل کرالیکشن لڑیں گی ،بلدیاتی انتخابات میں متفقہ طورپرامیدواروں کوسامنے لایاجائے گا، عوام لٹیروں کے مستردکرکے اپناحساب لیں گے،پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی کی کرپشن اورلوٹ مارکی سیاست سے بیزارہوچکے ہیں،ملکی خزانے کے نقصان پہنچاکربیرون ملک فرارہونے والے نام نہادلیڈروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں صاف ستھری قیادت لاکرسندھ سے کرپشن ،لوٹ ماراوراقرباء پروری کے سیاست کاہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ،پارٹی رہنماؤں نے کرپٹ لوگوں کے خلاف فوج کی جانب سے گھیراتنگ کرنے پرسیکورٹی فورسزکے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے جیکب آبادکے رکن قومی اسمبلی اعجازجکھرانی کی جانب سے اسمبلی کے فلورپرفورسزکے خلاف اورآصف زرداری کی حمایت میں بولنے پرشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعجازجکھرانی کے بیان کوملک سے غداری کے مترادف قراردیا،آخرمیں مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات سندھ محمداسلم ابڑونے وزیراعظم نوازشریف اورپاک فوج کے سربراہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے ریاستی اداروں کاتقدس بحال کیاہے میڈیاکی آزادی بھی موجودہ حکومت کاکارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ کے عوام آج دہشتگردی ،بھتہ خوری ،کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،آرمی چیف اوروزیراعظم نوازشریف کی بدولت سندھ میں لاء اینڈآرڈرکی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔