Live Updates

بجلی کے نرخ میں 30فیصد اضافہ فور طور پر واپس لے کر عوا م کو ریلیف دیا جائے،پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی

جمعرات 27 اگست 2015 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے آرگنائزر علی زیدی نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخ میں 30فیصد اضافہ انتہائی ظلم اور غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ۔اہلیان کراچی پہلے سے کے الیکٹرک کمپنی کی جانب سے زائد بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ اوپر سے مزید اضافہ عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے۔

یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی کے دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہیں ۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے مزید کہا کہ حکمران نہیں چاہتے کہ عوامی مسائل حل ہوں اور حکمرانوں کے فیصلے عوامی مفاد میں ہوں ۔ وفاقی حکومت اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے تمام تر معاشی پالیسیاں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے ڈکٹیشن پر ترتیب دے رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علی زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ میں 30فیصد اضافہ فور طور پر واپس لے کر عوا م کو ریلیف دیا جائے ۔اگر یہ اضافہ واپس نہیں لیا گیا تو تحریک انصاف کے کارکنان عوامی احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داریاں حکمرانوں پر عائد ہوں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات