جیکب آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے ، دوبچوں سمیت چار افراد بے ہوش

جمعرات 27 اگست 2015 20:21

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) جیکب آباد میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے شدید گرمی میں دوبچوں سمیت چار افراد بیہوش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے بجلی کی بلاجواز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کردیاہے جس کے بعد شدید گرمی میں شہری بجلی بند ہونے کی وجہ سے بلبلا اٹھے ہیں اے ڈی سی کالونی ،چنہ محلہ ،پھول باغ،حق باہو محلہ اورڈنگر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی بے پناہ لوْڈشیڈنگ کی شہریوں نے شکایات کی ہیں انہوں نے کہاکہ شیڈول کے علاوہ بھی بجلی بند کی جارہی ہے ٹرپنگ کی وجہ سے برقی آلات جل گئے ہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں کاروبا ر بھی شدید متاثر ہواہے جبکہ لوڈشیڈنگ اورگرمی سے اے ڈی سی کالونی میں 12سالہ جواد ،14سالہ خان محمد سمیت پھول باغ میں فتح محمد اورشعیب بیہوش ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دے کر ہوش میں لایاگیاتحریک اہلسنت کے عبدالخالق قادری،پی پی شہید بھٹو کے ندیم قریشی ودیگرنے مطالبہ کیاہے کہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے شہری اذیت میں مبتلا ہیں اور ذہنی مریض بن گئے ہیں بلاجواز لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو سیپکو آفس کاگھیراؤ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :