انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر3 کے جج سلیم رضا بلوچ نے زمینوں پر قبضے سمیت دہشتگردوں کی مدد کرنے چائنا کٹنگ ،منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کو سرمایہ فراہم کرنے وغیر قانونی اثاثے بنانے میں ملوث ملزم سابق وفاقی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کے سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین کو تحفظ پاکستان آرڈنینس کے تحت 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا،جمعرات کو سخت حفاظتی پہرے میں ملزم عاصم حسین کو عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر رینجرز نے عدالت سے 90 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو رینجرز کے حوالے کرتے ہوئے اسے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی،جمعرات کو عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار ملزم عاصم حسین کپکپاہٹ کا مظاہرہ کررہا تھا ،ملزم کے چہرے پر خوف کے اثرات نمایا تھے،جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ ملزم مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہے،ملزم کو بدھ کی صبح کلفٹن میں واقع دفتر کے قریب سے رینجرز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :