روٹری کلب کے زیر اہتمام ’’اینڈپولیونو سیمینار ‘‘30اگست کوجامعہ نعیمیہ میں ہوگا

جمعرات 27 اگست 2015 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) لاہور میں روٹری کلب کے زیراہتمام’’اینڈپولیونوسیمینار‘‘30اگست کو عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں ہوگا۔سیمینار سے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک،مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق،سابق وفاقی وزیربرائے مذہی امورحاجی محمد حنیف طیب ،سجادہ نشین دربارحضرت سلطان باہوؒصاحبزادہ سلطان احمدعلی،گورنرڈسٹرکٹ روٹری انٹرنیشنل ساجد پرویزبھٹی،معروف صحافی سلمان غنی،پاکستانی کرکٹرکامران اکمل ودیگرسیاسی ومذہبی ا ورسماجی رہنمااظہارخیال فرمائیں گی۔

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق سمینار میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد شرقپوری،صدرآرسی ایل شالیمار محمدعرفان چودھری، اسسٹنٹ گورنر روٹری عابد خور شید،خالد اﷲ خان ،بیگم ڈاکٹر بشریـــــ رحمن،رکن پنجا ب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی،شکریہ پاکستان فاؤنڈیشن کے صدر اعجاز احمداعجاز ،معروف قانون دان محمد شہزاد اعجاز،،نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی،نوجوان اسلامی اسکالر حافظ ارشد اقبال نعیمی،پیرسید شہباز احمدسیفی سمیت سیاسی ومذہبی،سماجی وفلاحی اورشہری وصحافتیں تنظیموں کی نمائندہ شخصیات ،درجنوں سینکڑوں کے ناظمین،شیوخ الحدیث،مدرسین،طلبہ وطالبات سمیت عوام الناس کی کثیرتعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کامزید کہاتھا کہ سمینارکے انعقاد سے شہریوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک نیاجذبہ پیدا ہوگا۔سیمینارکے بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصدشہریوں کو موذی بیماریوں بارے آگاہی دیناہے۔