Live Updates

ضمنی انتخاب عمران خان کی آخری اننگز ثابت ہوں گے، پی ٹی آئی کے سرمایہ کار گروپ کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے، وہ دن دور نہیں جب عمران پوچھیں گے انہیں کنٹینر پر کس نے کھڑا کیا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

جمعرات 27 اگست 2015 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب عمران خان کی آخری اننگز ثابت ہوں گے، پی ٹی آئی کے سرمایہ کار گروپ کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے، وہ دن دور نہیں جب عمران پوچھیں گے انہیں کنٹینر پر کس نے کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران ضمنی انتخاب کے بعد سیاست سے تائب ہو جائیں گے ، یہ انتخاب ان کی آخری اننگز ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سرمایہ کار گروپ کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے، اب وہ دن دور نہیں ہے جب عمران خان خود پوچھچیں گے کہ انہیں کنٹینر پر کس نے کھڑا کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات