Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ضمنی انتخاب میں سابق سپیکر سردار ایاز سے شکست کھائیں گے ‘یہی اصل ہیٹ ٹرک ہو گی‘ وہ میدان سے نہ بھاگیں ‘تحریک انصاف سے اب ضمنی انتخاب میں ہی نمٹیں گے

وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاٹویٹ

جمعرات 27 اگست 2015 20:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ضمنی انتخاب میں سابق سپیکر سردار ایاز سے شکست کھائیں گے اور یہی اصل ہیٹ ٹرک ہو گی‘ وہ میدان سے نہ بھاگیں اور میدان میں موجود رہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں مریم نواز نے کہاکہ تحریک انصاف سے اب انتخابات میں نمٹیں گے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف بہانہ بنا کر بائیکاٹ کر دیگی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو الیکشن سے بھاگنا نہیں چاہئے، جیت پھر مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مقابلہ اب الیکشن میں ہو گا۔ مریم نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے ضمنی انتخاب میں سابق سپیکر سردار ایاز سے شکست کھائیں گے اور یہی اصل ہیٹ ٹرک ہو گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات