کراچی ،اینٹی کرپشن نے لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے ڈی ڈی او کو گرفتار کرلیا

جمعرات 27 اگست 2015 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے لیاقت آباد میں چھاپہ مارکر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے ڈی ڈی او کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اینٹی کرپشن کے ڈٖائریکٹر نور محمد بوزدار نے بتایاکہ جمعرات کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے لیاقت آباد میں چھاپہ مارکر لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے ڈی ڈی او عبداللطیف کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے پلاٹوں میں کی جانے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :