عوام کو ملاوٹ سے پا ک اشیائے صرف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘بلال یاسین

ناقص دودھ اور مرد ہ گوشت کی فروخت کے خلاف جاری مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں‘ صوبائی وزیر خوراک

جمعرات 27 اگست 2015 19:20

چلاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صوبا ئی وزیر خوراک بلا ل یاسین نے کہا ہے کہ عوام کو ملاوٹ سے پا ک اشیائے صرف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے صوبہ بھر میں خصو صی مہم پوری طاقت سے جاری ہے،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصو صی ہدایت پر عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے والے سما ج دشمن عناصر کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں کی جا ئے گی اور انہیں یہ گھنا ؤ نے کاروبار ترک کر نے تک معاف نہیں کیا جا ئے گا ۔

وہ یہاں کمشنر آفس ساہیوال میں تینوں اضلا ع کے افسران کے ساتھ خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملاوٹ کے خلاف جاری مہم پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری فوڈ پرویز احمد خان ،کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود ،ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھار ٹی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان اور ممبران اسمبلی چوہدری افتخار حسین چھچھر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ ناقص دودھ اور مرد ہ گوشت کی فروخت کے خلاف جاری مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں جنہیں جاری رکھا جا ئے ۔انہوں نے انتظامی افسران پر زور دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بیکریوں،ہوٹلوں اور اشیائے صرف فروخت کر نے والوں کے خلاف کا رروائی کر یں اور بلا امتیاز ان جر ائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر وائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیا ء صرف کی فراہمی ایک کا رخیر ہے جیسے مذہبی اور ملی فریضہ سمجھ کر ادا کیا جا ئے ۔

اس سے پہلے سیکرٹری فوڈ پرویز احمد خان اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے اجلاس میں فوڈ آرڈنیس میں کی گئی ترامیم اور پنجاب فوڈ اتھار ٹی کی کا رکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔کمشنر عظمت محمود نے یقین دلا یا کہ ساہیوال ڈویژن میں جاری کر یک ڈاؤ ن کو جاری رکھا جا ئے گا اور روزانہ کی بنیاد پر ہو ٹلوں ،بیکریوں ملاوٹ والے دودھ کی فروخت اور ناقص گوشت کی فراہمی کے خلاف چیکنگ کا عمل کیا جا ئے گا ۔