Live Updates

این اے 122میں عمران خان کی ہار اصل ہیٹرک ہوگی ٗ مریم نواز شریف

ٗ تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنا آسان ٗ میدان میں لڑنا مشکل ہے ٗ ٹوئٹ

جمعرات 27 اگست 2015 19:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز شریف نے کہاہے کہ این اے 122میں عمران خان کی ہار اصل ہیٹرک ہوگی ٗ تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنا آسان ٗ میدان میں لڑنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کو اب میدان جنگ میں دیکھیں گے۔ این اے 122 میں عمران خان کی ہار اصل ہیٹ ٹرک ہوگی۔ مریم نواز نے کہاکہ تکنیکی معاملات کے پیچھے چھپنا آسان ٗ میدان میں لڑنا مشکل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی اکثریت نے ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم عوام سے عوام کیلئے اور عوام کے ذریعے آتے ہیں۔ عوام ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات