کراچی سے ’’را‘‘ کا نیٹ ورک پکڑ کر بھارت سے تربیت یافتہ 4بڑے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، دہشت گردوں کے ٹاؤٹس میں کچھ بلڈرز بھی شامل ہیں، جاوید لنگڑا نے ملزمان کو تربیت دلانے اور سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کی پریس کانفرنس

جمعرات 27 اگست 2015 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کراچی سے ’’را‘‘ کا نیٹ ورک پکڑ کر بھارت سے تربیت یافتہ 4بڑے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان میں شفیق پپو، خالد امان دادا، محسن عرف جبار اور ظفر ٹینشن شامل ہیں، دہشت گردوں کے ٹاؤٹس میں کچھ بلڈرز بھی شامل ہیں، جاوید لنگڑا نے ملزمان کو تربیت دلانے اور سپورٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتایا کہ کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا نیٹ ورک پکڑا ہے، جن سے ’’را‘‘ سے آنے والی فنڈنگ کے بینک اکاؤنٹس بھی ملے ہیں، پکڑے جانے والے ملزمان میں شفیق پپو، خالد امان دادا، محسن عر ف جبار اور ظفر ٹینشن شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ سے بھارت کے مختلف شہروں سے تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ٹاؤٹس میں کچھ بلڈرز بھی شامل ہیں، جن میں جاوید لنگڑا نے ملزمان کو تربیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :