دہشت گردی اور بدعنوانی کا گٹھ جوڑ توڑ نے کے لیے سندھ میں ہونیوالی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں‘ کرپشن جرنیل کرے یا سیاستدان دونوں کا احتساب ہونا چاہیے،خورشید شاہ کی طرف سے آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے جنگ لڑنے کی بات احمقانہ ہے

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹرپروفیسر ساجد میر کی علماء کے وفدسے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بدعنوانی کا گٹھ جوڑ توڑ نے کے لیے سندھ میں ہونے والی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ کرپشن جرنیل کرے یا سیاستدان دونوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ کی طرف سے آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے جنگ لڑنے کی بات احمقانہ ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں احتساب کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرفتا ریوں کو سیاسی انتقام قرار نہیں دینا چاہیے ۔اداروں سے ٹکرانے یا اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں جاہلانہ ہیں۔ کراچی میں رینجرز کو وہاں کی حکومت نے بلایا جسے ایم کیوایم کی حمایت حاصل تھی اب اگر انہوں نے اپنا کام شروع کردیاہے تو پھر تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔ملک کو کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیاسے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے ۔اس معاملے میں سیاسی جماعتو ں کو اداروں کی حمایت کرنی چاہیے۔