لگتا ہے نیب صرف پیپلزپارٹی کیلئے بنایاگیا،اشرف بھٹی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 27 اگست 2015 19:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لگتا ہے نیب صرف پیپلزپارٹی کیلئے بنایاگیا۔پیپلزپارٹی کی سیاسی ٹارگٹ کلنگ بند کی جائے ۔میاں قاسم ضیاء کے بعد ڈاکٹرعاصم حسین کی گرفتاری پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں اورکارکنوں کاغم وغصہ فطری ہے۔جیالے نیب کے آسیب سے ڈرنے والے نہیں، جیلیں بھی ہمیں جمہوریت کی بقاء کیلئے جہدمسلسل سے نہیں روک سکتیں ۔

پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈبنانیوالے حکمرانوں کوکلین چٹ کس نے دی ہے ۔میٹروبس منصوبوں کاآڈٹ کیوں نہیں ہوا ،قومی وسائل کاضیاع بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔وہ بلھے شاہ روڈ پرایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے گرفتارقائدین کوفوری رہا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

میاں قاسم ضیاء اورڈاکٹرعاصم حسین کاجینامرناپیپلزپارٹی اورپاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کوسیاسی انتقام کیلئے استعمال نہ کیا جائے ،قومی اداروں کوسیاسی تنازعات سے دوررکھناہوگا۔ شعبدہ برادران نے ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت کے بارے میں غلط اندازے لگائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے دوآمروں کوبھگتایا ہے ،ضیائی آمریت کی باقیات ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔پیپلزپارٹی کودیوارسے لگاتے لگاتے کئی فوجی اورسول آمر دنیا سے چلے گئے مگرقائدعوام ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکی جماعت آج بھی پاکستان کی ایک زندہ سیاسی حقیقت ہے ۔شریف خاندان جومرضی کرلے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نوازلیگ کے مینڈیٹ کابھانڈا پھوٹ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :