ڈاکٹر امین الدین نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے قائمقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے

جمعرات 27 اگست 2015 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ڈاکٹر امین الدین نے قائمقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر دفتری امور کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے حکومت پنجاب نے پرنسپل یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کے احکامات جاری کیئے تھے جن کی روشنی میں ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔مرکزی کیمپس ٹاؤن شپ لاہور آمد پر مختلف کیمپسز و ڈویژنز کے پرنسپلز و ڈائریکٹرز سمیت جملہ افسران و ملازمین نے ان کا استقبال کیا اور ان کی تعیناتی کو خوش آئند امر قرار دیا۔