3 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کے فیصلوں سے حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل گیا ، جمیل ملک

جمعرات 27 اگست 2015 19:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ الیکشن کے فیصلوں سے حکمرانوں کے جعلی مینڈیٹ کا پول کھل گیا ،چونکہ2013کے عام انتخابات مکمل طور پر متنازعہ ہوچکے اسلئیے حکمرانوں کے اقتدار سے چمٹے رہنے کا قطعی کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاالیکشن ٹربیونل کے تاریخ ساز فیصلوں نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی ہے جس سے آئین اور قانو ن کی بالادستی قائم ہوئی، اہم حکومتی عہدیداران کی جانب سے ججوں کیخلاف غلیظ زبان کا استعمال شرمناک اور قابل مذمت ہے،کل یہی لوگ انہی ججوں کے فیصلوں پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ شریف حکمرانوں کو بلدیاتی کی بجائے ملک میں نئے عام انتخابات کا اعلان کردیناچاہیئے مگروہ جرات اور حوصلہ سے عاری اور عوامی حمایت سے محروم ہیں کبھی ایسارسک نہیں لیں گے،انہوں نے کہا حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں ملک کو ڈیلی ویجز پر چلایا جارہا ہے،عوام کی معاشی حالت انتہائی ابتر ہے بجلی اور گیس کے ماہانہ بلوں نے لوگوں کا بھرکس نکال دیا ، حکومتی شخصیات اور بااثر افراد بجلی اور گیس چوری میں ملوث ہیں جبکہ غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی جیبوں پر لائن لاسز کے نام پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :