الیکشن کمیشن کی غلطیوں کاخمیازہ بھگت رہے ہیں، ٹربیونل کے فیصلے میں(ن)لیگ کے مینڈیٹ پرانگلی نہیں اٹھائی گئی،عامر نواب

جمعرات 27 اگست 2015 19:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ کپتان کی خوشی عارضی ہے ،ضمنی الیکشن میں شکست کاماتم منانے کیلئے تیار رہیں،الیکشن کمیشن کی غلطیوں کاخمیازہ بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کوبھگتناپڑا،نہ جانے کپتان کس بات کاکریڈٹ لے رہے ہیں،الیکشن ٹربیونل کے کسی فیصلے میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پرانگلی نہیں اٹھائی گئی ،عمران خان کی ہیٹرک ضرورہوگی کیونکہ مسلسل تین قومی انتخابات کے باوجود وہ وزیراعظم تودوراپوزیشن لیڈربھی منتخب نہیں ہوں گے۔

وہ جمعرات کو یہاں مزمل پارک میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔عامرنواب خان نے کہا کہ عمران خان کاہدف پارلیمنٹ نہیں جمہوریت ہے،ان کادھرناجمہوریت کوڈی ریل کرنے کیلئے تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں نوازشریف نے صبروتحمل اورتدبر سے دھرنے کے مقاصد کوناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ روشن خیال سرمایہ داروں کاکلب ہے ۔

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے تحفظات کے باوجود تسلیم کرتے ہیں۔ضمنی الیکشن کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو11مئی 2013ء کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی اورکمٹمنٹ کی بنیادپرمقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔عمران خان دھونس جمانا بندکریں ،ہماری زبانیں کھلیں توانہیں فرارہونے کاراستہ نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے سیاسی اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

دہشت گرد وں کے ہر حملے سے پاکستان کے عوام مزیدمتحد اورپرعزم ہوجاتے ہیں،یہ امتحان کادورعنقریب ختم ہوجائے گا ۔عنقریب دہشت گردی کی تاریک رات ڈھل جائے گی اورامن کی چاندنی پاکستان کے ہرآنگن میں اتر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ منتخب قیادت سے عوام کی توقعات ضرورپوری ہوں گی ،دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کوزندہ درگورکرنے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سرزمین پاک پردہشت گردوں کاناپاک وجودبرداشت نہیں کرسکتے ،گمراہ عناصر کے ضمیر کی قیمت لگانیوالے نقاب پوش دشمن نے جوبویاہے وہ اسے کاٹناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے جعلی ادویات کاصفایاکرنے کیلئے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی کمٹمنٹ اورسنجیدہ کاوش قابل قدر ہے ،انہوں نے جعلی ادویات میں ملوث عناصر کی سرکوبی کابیڑااٹھا لیا ہے تواب وہ ہرصورت زندانوں میں ہوں گے۔لوگ بیماری سے نجات اور جان بچانے کیلئے ادویات استعمال کرتے ہیں ،ان کے اعتماد سے کھلواڑکرنیوالے درندوں کوکچلناہوگا۔

متعلقہ عنوان :