حرام جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث افر اد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، پنجاب حکومت کی لائیوسٹاک افسران کو ہدایت

جمعرات 27 اگست 2015 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے محکمہ لائیوسٹاک چوہدری ارشد جٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں عوام الناس کو معیاری گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں غیر قانونی مذبحہ خانے چلانے اور غیر معیاری اور نیم مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

جمعرات کو حکومت پنجاب محکمہ لائیوسٹاک نے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں اس مکروہ دھندے میں ملوث افر اد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ جعلی مذبح خانوں اور مردار اورحرام جانوروں گدھوں اور گھوڑوں کا گوشت فرخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں محکمہ لائیوسٹاک نے اس ضمن میں مفت ہیلپ لائن کا اہتمام کیا ہے اورکہا ہے کہ اس نمبر 080009211پر کال کریں تا کہ ایسے بے ضمیر افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے لاہور میں ڈاکٹر غلام حسین کی قیادت میں لاہور میں مردار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سال جنوری2015سے اگست تک 1188 مقدمات درج کئے اور 866من حرام گوشت کو ضائع کیا۔

متعلقہ عنوان :