لاہور،چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مزید 14 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا

جمعرات 27 اگست 2015 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) چیئر پرسن چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو صبا صادق کی خصوصی ہدایت پرچائلڈپروٹیکشن بیورو کی جانب سے بھکاری بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے شروع کئے گئے ریسکیو آپریشن میں مزید 14 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ جمعرات کو ان بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے لاری اڈا، ریلوے سٹیشن، لاری اڈا، بتی چوک،مال روڈ،جیل روڈ، گلبرگ، کیمپس پل ، بیکھے والا موڑ ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن کے دوران تحویل میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان تمام بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں پیش کرکے قانونی تحویل حاصل کی گئی ہے۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹرجنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو اورسٹی ٹریفک پولیس کے حکام سے میٹنگ کے دوران انسداد گداگری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی جس کے تحت چیف ٹریفک آفیسر کی جانب سے 29سیکٹر انچارج بنائے گئے ہیں جو شہر کے تمام سگنلز پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کے ساتھ انسداد گداگری مہم میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :