وزیراعلیٰ پنجاب کا ذوالفقار مرزا کے والدجسٹس (ر) ظفرعلی مرزا کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 27 اگست 2015 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ذوالفقار مرزا کے والدجسٹس (ر) ظفرعلی مرزا کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔