وزیراعلیٰ پنجاب کاگورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ میں گرم تیل گرنے سے 10بچوں کے زخمی ہونے کی خبر کانوٹس

شہباز شریف نے صوبائی وزیر تعلیم اورسیکرٹری سکول ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لیا ، واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت

جمعرات 27 اگست 2015 18:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول جڑانوالہ میں گرم تیل گرنے سے 10بچوں کے زخمی ہونے کی خبر کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم اورسیکرٹری سکول ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کی ہے اورہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔