ہمیشہ سچائی کی سیاست اور عام آدمی کی خدمت کی ہے ‘ چودھری پرویزالٰہی

(ن) لیگ لاہور کے سرگرم کارکنوں کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 18:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگ لاہور پی پی 159 نشتر ٹاؤن کے سرگرم کارکنوں رانا عطاء، رانا عبدالجبار، شہزاد کامران چیمہ نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گا پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

نشتر کالونی اور اٹاری سے تعلق رکھنے والے ان کارکنوں نے چودھری پرویزالٰہی کے دور کو سنہری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے بہت سے ارکان اسمبلی اور رہنما میاں شہبازشریف کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سچائی اور عام و غریب آدمی کی خدمت کی سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ مخالف رہنما ہمارے دور کے مقابلہ میں عوامی فلاح و بہبود کا اپنا ایک بھی انقلابی منصوبہ پیش نہیں کر سکتے اور صرف جھوٹے وعدوں اور نعروں کی سیاست کرتے ہیں، انہوں نے آج تک اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، صوبے میں بجلی ہے نہ گیس نہ امن و امان، اقتدار میں سب دوست ہوتے ہیں اصل دوست وہ ہے جو ہر حال میں ساتھ رہے۔

متعلقہ عنوان :