عیدالاضحی سے قبل ورکشاپ میں موجود تمام مشینری و گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعرات 27 اگست 2015 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل ورکشاپ میں موجود تمام مشینری و گاڑیوں کی مرمت کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ومشینری کی مرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا جبکہ موقع پر موجود محکمہ میکینکل کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ورکشاپ میں موجود تمام گاڑیوں اور مشینری کی مرمت اور درستگی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل بھی خوش اسلوبی سے انجام دیا جاسکے کچرہ گاڑیوں اور مشینری اور دیگرگاڑیوں کی مرمت میں معیاری فیول اور پرزہ جات کا استعمال ممکن بنایاجائے جبکہ محکمہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں ہر اس مقام سے جہاں کچرہ جمع ہو، نالہ سے کچرہ و ملبہ نکالا جا رہا ہو فوری اس کو تلف کریں کسی بھی مقام پر کچرہ کی موجودگی کی شکایات موصول ہونے پر متعلقہ انسپکٹر ،سب انسپکٹر اورکچرہ اٹھانے کیلئے مقرر کردہ عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی بعدازاں انہوں نے مرمت کے بعد لوڈر بلدیہ زون کے حوالہ کیا ۔