انسداددہشت گردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی

جمعرات 27 اگست 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انسداددہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کواہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دیدی ہے،ڈاکٹرعاصم حسین کے اہل خانہ نے عدالت میں در خواست دائر کی تھی کہ عاصم حسین بلڈ پریشرسمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں ان سے اہل خانہ کی ملاقات کی اجازت دی جا ئے،جس پرانسداد دہشت گر دی کی عدالت نیملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرزلاآفیسر کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین سے اہل خانہ کی ملاقات مٹھارام ہاسٹل میں کرائی جائیگی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع ان کے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :