چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا شوال کا دورہ

آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے ساتھ وقت گذارا

جمعرات 27 اگست 2015 18:40

راولپنڈی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو شوال کا دورہ کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کے ساتھ وقت گذارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ فوجیوں کا مورال بڑا متاثر کن ہے۔ انہوں نے آپریشن میں ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قبضہ میں لی گئی پہاڑیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کیا جائے، ہر جگہ دہشت گردوں کا ان کے مددگاروں کے ساتھ رابطہ توڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں کسی کو بچوں اور عوام کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم ان کے چہروں کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے کسی بھی طرح کسی بھی مرحلے پر ان دہشت گردوں کی مدد کی۔ انہوں نے پاک فوج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک آرمی کی کامیابیوں کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے آپریشن کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :