تجاوزات کے باعث قلندرآباد مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

جمعرات 27 اگست 2015 18:35

ایبٹ آباد۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قلندرآباد مین جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے، پہلے سے تنگی داماں کا شکار مین شاہراہ ریشم کی رابطہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے، تجاوزات اور غیرقانونی منی اڈوں کی بھرمار سے یہ جگہیں سبزی منڈی کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث لوگوں کو پیدل چلنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ سڑک پر موبائل فروٹ فروشوں، تھڑا فروشوں اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :