سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 18:13

سابق وفاقی وزیر انصار برنی نے دورہ بھارت منسوخ کردیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چئیرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے احتجاجاً اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیاہے۔انصار برنی کو دو ستمبر کو دہلی روانہ ہونا تھاجہاں دیگر ملاقاتوں کے ساتھ 4ستمبر کی صبح ان کی دھرم شالہ ھماچل پردیش میں دلائی لامہ کے ساتھ بھی ملاقات طے تھی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق اور بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایل او سی اور بارڈر کی مسلسل خلاف ورزیوں، فائرنگ سے بے گناہ اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر توجہ دلانے سمیت انسانی حقوق سے متعلق معاملات میں بھارت کی عدم دلچسبی اور بھارت کے پاکستان میں ہائی کمیشن کی جانب سے بلاوجہ معاملات میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے باعث بطور احتجاج اپنا دورہ بھارت ملتوی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :