جماعت اسلامی کے75 واں یو م تاسس کے مو قع پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام

جماعت اسلامی کی جہدو جہد نے معاشرے میں انسانوں کو مقصد زندگی سے متعارف کرو ایا،میاں محمد اسلم ، زبیر فارو ق خان ودیگر کا خطاب

جمعرات 27 اگست 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) جماعت اسلامی کے 75یو م تاسیس کے مو قع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’ جماعت اسلامی نے معاشرے کو کیا دیا ‘‘ کے عنو ان سے مجلس مذاکرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کی ۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان ،نائب امیر میاں محمد رمضان ،زبیر صفدر ،سیکرٹری جنرل خالد فارو ق ،حا فظ تنو یر احمد اور زرین قریشی نے بھی خطاب کیا ۔

اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کی جہدو جہد نے معاشرے میں انسانوں کو مقصد زندگی سے متعارف کرو ایااور انھیں بتا یا کہ اسلام ایک نظام حیات ہے جو زندگی کے تمام دائروں پر محیط ہے ،یہ وہ جماعت ہے جو جمہوری رویوں کی عکاس ہے جس میں پہلے دن سے آج تک باقاعدگی سے انتخاب کے ذریعے قیادت کا چناؤ ہو تا ہے اور ایک عام کار کن بھی اپنے امیر اور ایم این اے کا احتساب کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاپاکستان اسلام کے نام پر قائم ہو ا ہے اور اس کا دستور نو ے فیصد اسلامی ہے اس لیے اس ملک میں سیکو لر نظام لانے کی کو شش غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ،تاریخ اس بات کی گو اہ ہے کہ پاکستان میں چلنے والی کو ئی بھی تحریک اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک جماعت اسلامی اس کا حصہ نہ ہو ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے۔امیر جماعت اسلامی زبیر فارو ق خان نے کہاپاکستان میں نظر یاتی جنگ صرف جماعت اسلامی نے لڑی ہے اور آئندہ بھی جماعت اسلامی ہی لڑے گی ،جماعت اسلامی کا راستہ اور سمت درست اور برحق ہے ۔

دیگر مقررین نے کہاجماعت اسلامی نے مغربی سر مایہ دارانہ نظام اور شوشلزم کا نہ صرف نظریاتی طور پر مقابلہ کیا بلکہ ان کو زندگی کے ہر دائرے میں بے نقاب اور نا کام کیا ۔سید مودودی ؒ اور جماعت اسلامی نے پاکستان میں اسلامی دستور کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جسے کسی صورت نظر نداز نہیں کیا جاسکتا ۔جماعت اسلامی نے آئینی ،قانونی اور جمہوری جدوجہد کی ہے اور دستوری جدوجہد میں جماعت اسلامی کا کردار بہت اہم ہے ، عوام کے مسائل حل کرنے اور عوامی حقوق کے حق میں آواز اٹھانے میں جماعت اسلامی ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔

انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے 74سالوں سے اپنی جدو جہد کا جا ری رکھا ہے اور اپنے مقصد اور منزل پر آج بھی نگاہ مرکوز ہے ،سید مودودی نے اسلام کو بحیثیت نظام ،ریاست میں اس کے مرکزی کردار اور ریاست کی طاقت بنا کر پیش کیا اور یہ ہی جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مرکز و محور ہے۔

متعلقہ عنوان :