آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے محکمے میں تقرریاں و تبادلے کردیئے گئے

جمعرات 27 اگست 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ بیس کے ڈائریکٹر جنرل کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس محمد طاہر کمال کو تبادلہ کر کے چیف کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس کے عہدے پر جی ایچ کیو ، راولپنڈی کے دفتر میں تعینا ت کیا گیاہے جبکہ پہلے سے اس عہدے پر تعینات گریڈ بیس کے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے افسر مطاہر شاہ کو ان کی جگہ ڈائریکٹر جنرل کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :