Live Updates

(ن) لیگ ’’انصاف ’’دینے والوں کی بھی دشمن بن چکی ہے‘ وزراء ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں‘ ملک میں شفاف انتخابی عمل اوردھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف کاروائی کیلئے (ن) لیگ سمیت تمام جماعتیں تحر یک انصاف کا ساتھ دیں ‘ تحر یک انصاف غیر آئینی نہیں جمہو ری اور آئینی طر یقے سے تبدیلی چاہتی ہے ورنہ عمران خان کب کے ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے ‘عوام کا ا لیکشن کمیشن اور (ن) لیگ پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے‘موجودہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کی موجودگی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے شفاف ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا انکو پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے بھی بر طرف کر نا پڑتا ہے تو انکو فارغ کیا جا ئے ‘موجودہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے کسان ‘مزدر او ر سر کاری ملازموں سمیت ہر طبقہ سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرورکا تقر یب سے خطاب

جمعرات 27 اگست 2015 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ملک میں شفاف انتخابی عمل اوردھاندلی میں ملوث الیکشن کمیشن کے اراکین کے خلاف کاروائی کیلئے (ن) لیگ سمیت تمام جماعتوں سے تحر یک انصاف کا ساتھ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ(ن) لیگ ’’انصاف ’’دینے والوں کی بھی دشمن بن چکی ہے اور انکے وزراء ٹریبونل کے ججز کو دھمکیاں دے رہے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان کو ازخود نوٹس لینا چاہیے ‘ تحر یک انصاف غیر آئینی نہیں جمہو ری اور آئینی طر یقے سے تبدیلی چاہتی ہے ورنہ عمران خان کب کے ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے ‘عوام کا ا لیکشن کمیشن اور (ن) لیگ پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے‘موجودہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کی موجودگی میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے شفاف ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا انکو پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے بھی بر طرف کر نا پڑتا ہے تو انکو فارغ کیا جا ئے ‘موجودہ حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے کسان ‘مزدر او ر سر کاری ملازموں سمیت ہر طبقہ سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرار ت کے روز لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن میں دھاندلی کیس میں چیئر مین عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی کو خر اج تحسین پیش کر نے کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پرچیئر مین عمران خان کے ایڈوئزر عبدالعلیم خان‘انصاف لائرز فورم کے گوہر نوازسندھو ‘بیر سڑنیازی ‘شاہد ندیم ایڈ وکیٹ ‘تحر یک انصاف کے راہنما شعیب صدیقی ‘ڈپٹی آرگنائزر عمرسرفراز چیمہ ‘انیس ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان عام انتخابات کے بعد سے حکو مت سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ چاروں حلقوں میں ووٹوں کو چیک کروایا جائے لیکن حکو مت مختلف بہانوں کے ذریعے مسلسل انکار کرتی رہی مگر عمران خان ‘جہا نگیر خان تر ین اور حامد خان کے حق میں الیکشن ٹر یبونل کے فیصلوں کے بعد عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی ثابت ہو چکی ہے جس سے اب پوری قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ (ن) لیگ کیوں عمران خان کے مطالبے پر چارحلقوں میں ووٹوں کی چیکنگ نہیں کروارہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں (ن) لیگ والوں سے پو چھتا ہوں کہ کیامنعظم دھاندلی دھاندلی نہیں ہوتی ؟حکمرانوں کسی بھی صورت قوم کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں جب اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کی بات کی تو عمران خان نے 24گھنٹوں کے اندر ہی اپوزیشن جماعتوں کو بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کی پیشکش کر دی مگر اپوزیشن جماعتوں نے خود ہی اس سے انکار کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے اصل ذمہ دار الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران ہیں اور تحر یک انصاف کا ان کو ہٹانے کا مطالبہ مکمل طور پر آئین وقانون کے مطابق ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی تحر یک انصاف کاساتھ دیں رہی ہیں ہم ماضی کی باتوں کو بھولنے کیلئے تیار ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر (ن) لیگ بھی ملک میں شفاف انتخابی عمل چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن کے چاروں اراکین کی قانون سازی کے ذریعے بر طرفی اور ملک میں شفاف انتخابی عمل کیلئے تحر یک انصاف کا ساتھ دیں ور نہ ملک میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جب بائیو میٹرک کے تحت بھارت میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ہو سکتے اور ایک بات بالکل واضح ہو چکی ہے کہ بائیومیٹرک کے تحت انتخابات کروانا کوئی مشکل کام نہیں ہے اگر حکمرانوں اور الیکشن کمیشن کی نیت ٹھیک ہو تو یہ کام چند مہینوں میں ہو سکتا ہے مگر حکمرانوں نے ڈھائی سالوں میں ملک میں شفاف انتخابی عمل کیلئے کچھ نہیں کیا جسکی وجہ سے عوام کا حکو مت اور الیکشن کمیشن سے اعتماد اٹھ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہو تے جارہے ہیں لوگوں کو عدالتوں اور پو لیس سے انصاف نہیں مل رہا اور تمام ادارے سیاسی ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے غر یبوں کی مشکلا ت میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے آئین وقانون کے تحت ہی ملک میں تبدیلی کی بات کی ہے اور تحر یک انصاف کی سیاسی جدوجہد بھی مکمل طور پر جمہو ری اور آئینی ہے اگر ہم غیر آئینی طریقے کی سیاست کرتے تو عمران خان کب کے اس ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہوتے مگر ہم آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تین حلقوں میں دھاندلی کی تصد یق کے بعد عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کی تصد یق ہوچکی ہے اور حکمران کسی بھی صورت دھاندلی کے داغ سے اپنے چہروں کو نہیں بچا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے چور مچائے شور کی بجائے بدتر ین دھاندلی پر قوم سے معافی مانگیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات