پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف بھر پور احتجاج اور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے،پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایاجائے ،جیلیں اور ہتھکڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری

جمعرات 27 اگست 2015 18:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی قائدین کو رہنماؤں کی گرفتاری کیخلاف بھر پور احتجاج اور ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے جمعرات کو پارٹی قائدین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران انہوں نے کہاکہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کیا جائے اور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے،پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایاجائے ،جیلیں اور ہتھکڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔آصف زرداری کا کہناتھا کہ کیا کرپشن صرف سندھ میں ہی ہو رہی ہے ،ڈاکٹر عاصم کا قصور صرف اتناہے کہ ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔