ورلڈبنک نے پاکستان کیلئے ساڑھے 7کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی

جمعرات 27 اگست 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) عالمی بنک نے پاکستان کیلئے سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی امداد منظور کر لی۔عالمی بنک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امدادی رقم فاٹا میں آئی ڈی پیز کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فاٹا میں ایک لاکھ بیس ہزار متاثرین کو امدادی رقم فراہم کی جائے گی جبکہ متاثرین کو امدادی رقم دو اقساط میں ملے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بنک متاثرین کو بحالی کیلئے خوراک اور راشن کیلئے بھی رقم دیگا۔ `

متعلقہ عنوان :