پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر 2015-16 کی انتخابی مہم کو حتمی شکل دیدی

الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے ‘میاں انجم نثا ر/میاں محمد اشرف

جمعرات 27 اگست 2015 17:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر 2015-16 کی انتخابی مہم کو حتمی شکل دیدی ،الیکشن آفس کا افتتاح آج (جمعہ )28 اگست شامپانچ بجے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں زور و شور سے ہو رہا ہے،اس سلسلے میں لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں کے ممبران اور عہدیداران کو شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں،لاہور کی تمام تاجر برادری اور اہم ما رکیٹوں کے عہدیدارا ن بھر پور انداز سے شرکت کریں گے۔

پیاف فاونڈرز الائنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الائنس کے تمام ممبران اس پروقار تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس اپنے مشترکہ امیدواران کا اعلان بھی کرے گا۔ الائنس کے رہنماؤں میاں محمد اشرف اور میاں انجم نثار نے ایسے امیدواران کے نام فائنل کیے ہیں جو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور تمام طریقہ کار سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثا ر نے کہا کہ ہم نے ملکر ایک بھرپور ٹیم تیارکی ہے اور انشاء اﷲ اس بار بھی ہم واضح اکثریت سے جیتیں کے۔انہوں نے کہا کہپیاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔میاں محمد اشرف نے کہاکہ الانئس نے گزشتہ برسوں کی طرح انتخابی مہم کو منظم اور موثر انداز میں چلانے اورلاہور چیمبر کے ممبران سے رابطوں کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے اور ر انشاء اﷲ الائنس ریکارڈ تور کامیابی حاصل کرے گی۔

لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں میں پیاف فاونڈرز الائنس کی حمایت پہلے سے کافی زیادہ ہورچکی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام کاروباری برادری لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم پرپیاف فاونڈرز الائنس کے اتحادکی موجودگی میں ریلیف محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :