تحقیقاتی اداروں نے سوئی سدرن گیس کے 2افسران کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا ،سابق جی ایم کی گرفتاری کے لیے چھاپے

جمعرات 27 اگست 2015 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )،قومی احتساب بیورو (نیب) اور محکمہ اینٹی کرپشن کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد حراست میں لیے گئے سوئی سدرن گیس کے دو افسران ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک کو پوچھ گچھ کے بعد رہاکردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تینوں تحقیقاتی اداروں نے جمعرات کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجر خالد راٹھور اور سینئر جنرل منیجر ماجد ملک کو حراست میں لیا تھا تاہم پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جی ایم ذوہیر احمد صدیقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :