گیان چند ایسرانی نے نواب شاہ میں کچی شراب سے دو افراد کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

جمعرات 27 اگست 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گیان چند ایسرانی نے نواب شاہ میں کچی شراب پینے سے دو افراد کی ہلاکت کا سخت نوٹس لیا ہے صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایات دی ہیں کہ اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے اور کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے مزید برا ٓں نارکوٹکس ونگ میں انتیلیجنس کے شعبہ کو فعال کیا جائے اور خفیہ اطلاعات پر کچی شراب فروخت کرنے والے عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچی شراب کے استعمال سے انسانی جانوں کا زیاں بہت افسوسناک ہے اس طرح کے عناصر کی سرکوبی کے لئے ضلعی پولیس کی خدمات بھی لی جائیں۔