سندھ ،غیر رجسٹر ڈ مدا رس کی رجسٹریشن کے لئے کمیٹی کی قیا م کا فیصلہ

10رکنی کمیٹی میں 5علما ء ،5حکو متی ممبرا ن شا مل ہیں ،عبدالقیو م سو مرو کی زصدا ر ت اجلاس میں فیصلے

جمعرات 27 اگست 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معا و ن خصو صی مذہبی امو ر اور اوقا ف سینیٹر عبدالقیو م سومرو کی زیر صدا ر ت اعلیٰ سطحی اجلا س منعقد ہوا جس میں آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اسپیشل برا نچ اے ڈی خوا جہ اور دینی مدا رس سے تعلق رکھنے والے علما ء کرا م شر کت کی اجلا س میں غیر رجسٹرڈ دینی مدا رس کو رجسٹر ڈ کر نے کے حوا لے سے دس رکنی کمیٹی کے قیا م کا فیصلہ کیا گیا اس 10رکنی کمیٹی میں 5علما ء کرا م جبکہ 5ممبران حکومت کی جا نب سے شا مل ہو نگے اجلا س میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ دا خلہ کے با ہمی تعاو ن سے مدا رس کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا ئے گا جبکہ دہشتگر دی اور مدا رس کو الگ کر نے کے لئے کسی بھی قسم کی کا روا ئی کمیٹی سے با ہمی مشا ورت کے بعد کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں دینی مدارس کے خلا ف کئے جا نے وا لے منفی پرو پیگنڈے کے خا تمے کے لئے بھی اقدا ما ت پر غو ر کیا گیا ۔اس مو قع پر صو با ئی وزیر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا گیا کہ 49مدارس کے را بطے دہشتگردوں تنظیمو ں سے ہیں جس میں کراچی کے 26،حیدر آبا د کے 12سکھر کے 7اور لا ڑ کا نہ کے 4مدا رس شا مل ہیں ۔بریفنگ میں مزید بتا یا گیا کہ اس حوا لے سے مصدقہ رپو ر ٹ مو جو د ہے جبکہ ٹا ر گیٹڈ آپریشن کا دا ئر ہ کا ر بڑھایا جا رہا ہے اور اس میں مزید تیزی لا ئی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :