ضیاء ،مشرف آمریت کی طرح آج بھی وفاق دشمن قوتیں پیپلزپارٹی کیخلاف سرگرم عمل ہوگئی ہیں،اعجاز درانی

جمعرات 27 اگست 2015 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)بلاول ہاؤس کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ ضیاء اور مشرف آمریت کی طرح آج بھی وفاق دشمن قوتیں پیپلزپارٹی کے خلاف سرگرم عمل ہوگئی ہیں ۔ملک دشمن قوتیں ہوش کے ناخن لیں اور میڈیا ٹرائل سے باز آجائیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں اعجاز درانی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے عظیم پاکستان کے لیے عظیم قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم نے مادر وطن کے لیے قربانیوں کے وہ قرض اتارے ہیں جو ہم پر واجب بھی نہ تھے ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی خدا بخش کی کربلا کا میڈیا ٹرائل درحقیقت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جگ ہنسائی ہے ۔