سپریم کورٹ کے احکامات نظرانداز ،کے ایم سی میں گریڈ 19کی آسامی پر گریڈ 17کا افسرتعینات

جمعرات 27 اگست 2015 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بلدیہ عظمیٰ کراچی میں او پی ایس افسران سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات نظر انداز کردیے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورسمنٹ کے ڈی اے ونگ کے ایم سی کی گریڈ 19کی پوسٹ پر گریڈ 17کے افسر کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی شعیب احمد صدیقی کے چہیتے 17ویں گریڈ کے افسر جمیل احمد بلوچ کو 19ویں گریڈ کے افسران پر مسلط کیا گیا ہے ۔جمیل احمد بلوچ اب سیٹ پکی کرنے کے لیے اپنا گریڈ بڑھوانے کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں ۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جمیل احمد بلوچ کے ملیر میں ریتی بجری کے دو غیر قانونی دھکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :