اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث بیرون ملک فرار ہونیوالی شخصیات کو وطن واپس لانے کا فیصلہ

انور مجید ،منظور قادر کاکا ،ثاقب سومرو ،اویس مظفر کے ریڈ وارنٹ تیار ،انٹرپول کی مدد سے دنیا کے کسی بھی ملک سے گرفتار کیا جاسکتا ہے

جمعرات 27 اگست 2015 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ میں میگا کرپشن میں ملوث سیاستدانوں ،بزنس مینوں اور سرکاری افسران کے خلاف گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔مبینہ طور پر اربوں روپوں کی لوٹ مار کرکے بیرون ملک فرار ہونے والی شخصیات کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔کرپشن میں ملوث مختلف شخصیات کے ریڈ وارنٹ تیار کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بزنس مین انور مجید ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی منظور قادر کاکا ،سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر اویس مظفر کے ریڈ وارنٹ تیار کیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان شخصیات کو میوچل لیگل اسٹیٹس کے تحت گرفتار کیا جائے گا ۔انٹرپول ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات ،بزنس مین اور سابق سرکاری افسران کو دنیا میں کہیں سے بھی انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :