الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹر یبونل کے تمام عملے کو میڈیا سے بات کر نے اور کسی بھی قسم کا پر یس نوٹ جاری کر نے سے روک دیا

جمعرات 27 اگست 2015 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے الیکشن ٹر یبونل کے تمام عملے کو میڈیا سے بات کر نے اور کسی بھی قسم کا پر یس نوٹ جاری کر نے سے سختی سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور میں قائم الیکشن ٹر یبونل کو جاری کیے جانیوالے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے وابستہ کوئی بھی رکن میڈیا سے کسی قسم کی کوئی بات اور رابطہ نہ کر یں ایسا کر نیوالوں کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :