30 اگست کو اورنگی ٹاؤن سے عافیہ رہائی ریلی نکالی جائے گی: ترجمان عافیہ موومنٹ

جمعرات 27 اگست 2015 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 12سال سے امریکی قید میں انصاف اور رہائی کی منتظر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے کاروان غیرت کے تحت اتوار 30اگست کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی قیادت میں شام 4بجے اورنگی ٹاؤن نمبر 5چورنگی سے ”عافیہ رہائی ریلی“ نکالی جائے گی جس میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں اور انسانی حقوق کے رہنما ، عافیہ موومنٹ اوردیگر جماعتوں کے کارکنان شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عافیہ رہائی ریلی اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی گلشن بہارمارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے عوام سے ”عافیہ رہائی ریلی“ میں شرکت کی اپیل کی۔