دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت برقرار ،کچے کا تمام علاقہ زیر آب آگیا

جمعرات 27 اگست 2015 16:56

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)دریائے سندھ میں سیلابی کیفیت برقرار ہے اور اونچے درجے کا سیلاب سجاول کی حدود سے گذررہاہے ، جس سے کچے کا تمام علاقہ زیر آب آگیاہے ،کچے کے متاثرین نے قریبی بندوں پر پناہ حاصل کرلی ہے ،دریائی سیلاب کی وجہ سے حفاظتی پشتوں کے حساس مقامات سورجانی ، منارکی ،پر پانی کا دباؤ برقرار ہے تاہم آبپاشی اور انتظامیہ عملے کا کہناہے کہ حساس مقامات پرکسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ہیوی مشنری ،اور پتھروں سمیت دیگر ضروری سامان موجودہے جبکہ نگرانی کا عمل بھی جاری ہے ،سیکورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ فوجی دستے بھی مقرر ہیں۔