تمام ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے ڈینگی کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے،جام مہتاب ڈہر

جمعرات 27 اگست 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خلاف آگہی مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے اور اس مہم کے فوائد تمام افراد کو منتقل ہونے چاہئیں ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت کراچی شہر میں جاری آگہی مہم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو، ڈی جی صحت مراد حسن شاہ اور ڈینگی پروگرام کے انچارج ڈاکٹر مسعود سولنگی بھی موجود تھے ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف مہم 10ستمبر تک جاری رہے گی اور جنوری 2015سے 23 اگست 2015تک کراچی کے چھ اضلاع ، ڈی ایچ اے سمیت اب تک 917ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں ۔ ضلع غربی میں174ضلع شرقی میں 110 ، ضلع شمالی میں 90، ضلع وسطی میں 151، ضلع کورنگی میں 28، ضلع ملیر میں 26، ڈی ایچ اے میں 60اور 278مریض ایسے تھے جن کے رہائشی پتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مسعود سولنگی نے صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈھر کو بتایا کہ 30گاڑیوں کی مدد سے اسپرے کیا جارہا ہے۔ جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے ڈینگی کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کے ایم سی اور متعلقہ اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :