صدیق الفاروق کا سردار ڈاکٹر سورن سنگھ کی سربراہی میں دیگر سکھ رہنماؤں کے ہمراہ پشاور میں گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ کا دورہ

جمعرات 27 اگست 2015 16:48

لاہور/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین محمد صدیق الفاروق نے کے پی کے حکومت کے مشیر سردار ڈاکٹر سورن سنگھ کی سربراہی میں دیگر سکھ رہنماؤں کے ہمراہ پشاور میں گوردوارہ بھائی بیبا سنگھ کا دورہ کیا اور سکھ رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین کو ترقیاتی کاموں پر توجہ دلائی جس پر تقریبا 50لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ ترقیاتی کام مطلوبہ معیار کے مطابق نہ تھے ،اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود درست کام نہ ہونے پر صدیق الفاورق نے سکھ رہنماؤں کو انکوائری کرنے کی یقین دہانی کروائی سکھ رہنماؤں کے اس مطالبے پر کہ یہ گوردوارہ ہمارے حوالے کیا جائے ہم اسکی خود دیکھ بھال کر لیں گے جس پر چیئرمین نے انہیں ہمدردآنہ غور کرنے کی یقین دہائی کروائی چیئرمین بورڈ نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاورکا بھی دورہ کیا اوراس موقع پر انہوں نے سکھ رہنماوٴں سے کہا کہ سکھ براداری کو درپیش مسائل جلد از جلدحل کیے جائے گے مزید برآں چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے بورڈ سیکرٹریٹ لاہورکی مختلف برانچوں کا دورہ کیا اور چھاپہ مار کر افسران و ملازمین کی دفتر حاضری خود چیک کی اور صفائی سمیت دفتر ی امور کے کاموں کو بھی چیک کیا جبکہ انہوں نے ملازمین کو درپیش مسائل بھی سنے ۔

متعلقہ عنوان :