کراچی، پولیس،رینجرزکی کارروائیاں،85افراد کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 27 اگست 2015 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے شہرقائد کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لیے ٹارگیٹڈکارروائیاں جاری ہیں۔جمعرات کو رینجرزاور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طورپر85مشتبہ افراد کوگرفتارکر لیاہے۔گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزری، پی ایم ٹی کالونی، لویرگزری اور چاں ڈیوں ویلج میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا۔

سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلبرگ اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائیوں کے دوران 65مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہیں۔گرفتارافراد سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔

متعلقہ عنوان :