کراچی، سندھ ہائیکورٹ کا حکم، لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے جی آئی ٹی تشکیل

جمعرات 27 اگست 2015 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ کے حکم لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی،عدالت نے شہری سید محمد ثقلین سمیت تمام لاپتہ شہریوں کی جے آئی ٹی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتا شہری سید محمد ثقلین کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ شہری سید محمد ثقلین کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔عدالت میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوکر بیان دیا کے رپورٹ جلد عدالت کو پیش کر دی جائے گی۔ جس پر عدالت نے سید محمد ثقلین سمیت تمام لاپتہ شہریوں کی جے آئی ٹی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔